Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسم میں آئرن کی کمی کے اسباب اور بچاؤ کے طریقے

خون میں کمی جسم میں آئرن کی کمی کا سبب بنتی ہے، جس کا نتیجہ زخم یا بیماری کی صورت میں نکلتا ہے۔(فوٹو : پکسا بے)
جسم میں آئرن کی کمی کا مطلب  یہ ہے کہ جسم میں خون کم ہوگیا ہے،آئرن کی کمی خون کی کمی کا باعث بنتا ہے ،خون کی کمی کا سب سے بڑا سبب آئرن کی کمی ہوتی ہے۔
الرجل میگزین میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق آئرن کی کمی سے خون میں جب سرخ خلیے کم  ہوجاتے ہیں  جو جسم میں آکسیجن منتقل کرتے ہیں اس کی وجہ سے جسم کو  خون کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خون میں آئرن کی مناسب مقدار  کے بغیر آپ کا جسم سرخ خون کے خلیوں کی کافی مقدار میں پیدا نہیں  کرسکتا ہے، جو آکسیجن  منتقل کرتے ہیں انہیں  "ہیموگلوبن" کہا جاتا ہے۔
کچھ علامات کا مشاہدہ کرنے سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کیا جسم آئرن کی کمی کا شکار ہے یا نہیں، ان میں سے چند علامات یہ ہیں:
غیر معمولی تھکاوٹ محسوس ہونا، دل کی دھڑکن تیز رہنا، سانس لینے میں اکثر و بیشتر دشواری کا سامنا کرنا، سر درد، چکر آنا، منہ اور زبان میں جلن، بالوں اور جلد کا خشک ہونا اور ناخن کمزرو ہونا۔
جسم میں آئرن کی کمی کی وجوہات کچھ یوں ہیں:
1- خون میں کمی جسم میں آئرن کی کمی کا سبب بنتی ہے، جس کا نتیجہ زخم یا بیماری کی صورت میں نکلتا ہے۔
2-  غذا میں آئرن کی کمی ہوسکتی ہے ، آپ کو ایسی غذائیں کھانی چاہئے جو آپ کو آئرن فراہم کریں۔
3- پیٹ یا معدے  کی خرابی کی وجہ سے جسم کا آئرن جذب کرنے سے قاصر  ہونا۔
4- مناسب آئرن سپلیمنٹس کے بغیر حمل جنین کی خون کی کمی کا سبب بن سکتا ہے۔
خون کی کمی سے بچاؤ کے لئے نکات:
1- آئرن سے بھرپور کھانے کی اشیاء کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔
2- سرخ گوشت۔، پھلیاں،  سمندری غذا،  خوبانی اور کشمش جیسے پھل،  پالک جیسی ریشہ دار سبزیاں،  ناشتہ میں اناج جیسے روٹی،  مٹر وغیرہ کو روزانہ کی خوراک کا حصہ ضرور بنائیں۔
3- وٹامن سی سے بھرپور کھانے کی اشیاء ، جو آئرن جذب کرنے میں اضافہ کرتی  ہیں جیسے سبز پتوں والی   سبزیاں، انگور، بروکولی۔ تربوز،  کیوی، اورینج، اسٹرابیری، ٹماٹر، کالی مرچ وغیرہ۔
تحقیق کے مطبق  بعض اوقات آئرن کی سپلیمنٹس آئرن کی کمی انیمیا کا علاج نہیں کرسکتے ہیں،ایسے اوقات میں  کچھ  دوسرے ٹیسٹ اور علاج  کرنے پڑتے ہیں جن میں وقت درکار ہوتا ہے۔

شیئر: