Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹھوں کی تھکاوٹ کیا ہے، فوری آرام کےلیے ماہرین کیا تجویز کرتے ہیں؟

خون کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے آپ کے پٹھے پوری صلاحیت کے ساتھ کام نہیں کرتے (فوٹو: پکسابے)
مصروف طرز زندگی اور بہت سارے کام تھکاوٹ کا باعث بن سکتے ہیں، جس کی وجہ سے پٹھوں میں درد، طاقت میں کمی اور مسلسل تھکن ہو سکتی ہے۔
پٹھوں کی تھکاوٹ ایک عام حالت ہے اور خون کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے آپ کے پٹھے پوری صلاحیت کے ساتھ کام نہیں کرتے۔ یہ طویل عرصے تک بیٹھنے، کھڑے ہونے یا مختلف سرگرمیوں سے ہو سکتی ہے۔
اگر بغیر توجہ کے چھوڑ دیا جائے تو پٹھوں کی تھکاوٹ دائمی درد، نقل و حرکت میں کمی،اور زندگی کے معیار میں مجموعی طور پر کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ لیکن طرز زندگی میں سادہ تبدیلیوں کے ذریعے آپ اس پر قابو پا سکتے ہیں۔
1 باقاعدگی سے نقل و حرکت کو شامل کریں
اگر آپ کام کے دوران ڈیسک پر طویل وقت گزارتے ہیں، تو آپ کے پٹھوں کو ڈھیلا کرنے میں مدد کے لیے ہر گھنٹے سٹریچز (جیسے گردن کے رولز، کندھے کے جھکاؤ، اور کلائی کی گردش) ضروری ہیں۔ خون کی گردش کو بڑھانے کے لیے تقریباً 5-6 منٹ کے لیے مختصر چہل قدمی کریں۔ اپنے عضلات کو فعال رکھنے کے لیے بار بار پوزیشن تبدیل کریں۔
2 بیٹھنے کے انداز کو درست رکھیں
غیر ضروری تناؤ سے بچنے کے لیے دن بھر اپنے بیٹھنے کے انداز پر توجہ دیں۔ اگر آپ طویل عرصے تک بیٹھتے ہیں تو ’ایرگونومک کرسی‘ استعمال کریں۔
3 گرم یا ٹھنڈی ٹکور کریں
خون کے بہاؤ کو بڑھانے کے لیے سخت پٹھوں پر گرم ٹکور کریں۔ شدید درد یا سوجن کے لیے 10-15 منٹ کے لیے کولڈ پیک استعمال کریں۔
4 ٹاپیکل پٹھوں کی کریمیں آزمائیں
ایسی غیرچپچپی کریم تلاش کریں جن میں بوسویلیا ایکسٹریکٹ (جو سوزش کو کم کرتا ہے)، یوکلپٹس آئل (جو گردش کو بہتر بناتا ہے)، یا کیپساسین ایکسٹریکٹ (جو گرمی کا احساس فراہم کرتا ہے) ہو۔ متاثرہ جگہوں پر تھوڑی سی مقدار لگائیں اور آہستہ سے مساج کریں۔

پٹھوں کی تھکاوٹ کو جلد دور کرنا آپ کی توانائی اور مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے (فوٹو: پکسابے)

5 آرام کو ترجیح دیں
سوجن کو کم کرنے کے لیے ایک لمبے دن کے بعد اپنی ٹانگیں تھوڑی دیر کے لیے اوپر کریں۔ پٹھوں کو راحت دینے کے لیے ہر رات 7-8 گھنٹے کی معیاری نیند لیں۔ ہلکی پھلکی سٹریچنگ یا یوگا کو شامل کرنے سے بھی لچک کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
اپنے جسم کی آواز کو سننا اور پٹھوں کی تھکاوٹ کو جلد دور کرنا آپ کی توانائی اور مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس طرح  آپ روزمرہ کے کاموں کو آسانی کے ساتھ انجام دے سکتے ہیں اور زیادہ فعال اور درد سے پاک زندگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

شیئر: