Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے کیسز میں اضافہ، 375 نئے مریض

جمعرات کو مدینہ منورہ میں کورونا کے 14 مریض سامنے آئے (فوٹو: ایس پی اے)
وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’جمعرات کو کورونا کے 375 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اسی طرح 336 افراد کووڈ 19 سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ چار افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔
سبق، عاجل اور اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے اعلامیے میں بتایا کہ کورونا کے نئے کیسز 375 نئے جمعرات کو رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 78 ہزار 708 ہو گئی ہے جبکہ 336 شفایاب ہوئے ہیں جس کے بعد کل صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 69 ہزار 613  ہے چار افراد کی وفات کے بعد اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 6514 ہو گئی ہے-

ویکسین لگوانے کے لیے صحتی ایپ پر رجسٹریشن کرایا جائے (فوٹو: ایس پی اے)

جمعرات کو سب سے زیادہ کورونا کے مریض ریاض میں سامنے آئے، جن کی تعداد 162 تھی- مکہ میں 66، منطقہ شرقیہ میں 61، حدود شمالیہ میں 24، مدینہ میں 14، عسیر اور قصیم میں 11، 11، الجوف میں  10، حائل میں 6، تبوک میں 5، نجران اور جازان میں دو، دو اور الباحہ میں ایک کورونا کا نیا کیس سامنے آیا-
وزارت صحت کے مطابق کورونا کے ایکٹیو کیسز اس وقت 2581 ہیں جبکہ 503 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے-
وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین لگوانے کے لیے صحتی ایپ پر رجسٹریشن کرائیں اور باہر نکلتے وقت ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں-‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: