Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 213 نئے کیسز، چار اموات

مختلف ریجنز میں 188 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 213 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
جمعے کو سبق نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں 188 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید چار انتقال کر گئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد چھ ہزار 346 ہو گئی ہے۔

گذشتہ 27 گھنٹوں میں سب سے زیادہ مریض ریاض میں سامنے آئے (فائل فوٹو: اے اپی)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد دو ہزار 117 ہے جن میں سے 322 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ مریض ریاض میں سامنے آئے، جن کی تعداد 88 ہے جبکہ مشرقی ریجن میں 54 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
مکہ مکرمہ ریجن میں کورونا کے 37 مریض سامنے آئے جبکہ مدینہ منورہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 10 رہی، اسی طرح حائل ریجن میں چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
شمالی حدود ریجن میں پانچ  جبکہ تبوک، نجران اورعسیر ریجن میں مریضوں کی تعداد تین، تین رہی، اسی طرح جازان ریجن میں دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

وزارت صحت کے مطابق اب تک تین لاکھ 65 ہزار988 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

الجوف اورالقصیم ریجن میں ایک، ایک مریض سامنے آیا۔
وزارت صحت کے مطابق اب تک 3 لاکھ 65 ہزار 988 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 57 ہزار357 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: