Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اپریل میں بھی یومیہ ایک ملین بیرل تیل کم نکالے گا

فیصلے کی بدولت تیل قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوگیا- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب نے خیر سگالی کے طور پر اپریل 2021 کے  دوران تیل کی پیداوار میں مزید دس لاکھ بیرل کی کمی میں توسیع  کا فیصلہ  کیا ہے۔ مملکت نے اپنے اس فیصلے سے اوپیک پلس کے ممبران کو آگاہ کیا ہے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق اوپیک پلس نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے خیرسگالی کے طور پر تیل پیداوار میں کمی میں توسیع کرکے پھر لچکدار رویے کا مظاہرہ کیا ہے اور تیل  مسائل کے پیشگی حل کا اپنا ریکارڈ آگے بڑھایا ہے۔ سعودی عرب کے اس فیصلے کی بدولت تیل کے نرخ پانچ فیصد بڑھ گئے۔

تیل کے کوٹے میں توسیع کا معاہدہ بے حد اہمیت رکھتا ہے- (فوٹو عاجل)

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان  نے کہا ہے کہ تیل منڈی میں بہتری کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے تیل کوٹے میں توسیع کا معاہدہ بے حد اہمیت رکھتا ہے۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ  انہیں تیل پیداوار میں خیر سگالی کے طور پر کمی کے دائرے سے باہر آنے کی کوئی جلدی نہیں۔
سعودی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے تیل پیداوار میں خیر سگالی کے طور پر جو اضافی کمی کا فیصلہ کیا ہے اس کا سلسلہ ایک مہینے تک جاری رہے گا۔
جمعرات کو اوپیک پلس کے وزرا کا 14 واں اجلاس ہوا تھا جس میں تیل پیداوار میں کمی کا معاہدہ کرلیا گیا۔ معاہدہ ہوتے ہی ایک بیرل خام تیل کی قیمت 3 ڈالر بڑھ گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: