Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: بلیوں کو گیس کے ذریعے مارنے والا قاتل گرفتار

وڈیو دیکھنے پر واردات کرنے والے نے اقبال جرم کرلیا- ( فوٹو المرصد)
کویت میں وحشیانہ طریقے سے بلی کے بچوں پر تشدد اور انہیں مارنے کے منظر پر مشتمل وڈیو وائرل ہوگئی- کویتی وزارت داخلہ نے بیان جاری کرکے کہا کہ وڈیو میں نظر آنے والے بلی کے بچوں کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا-
کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق کویتی وزارت داخلہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وڈیو ریکارڈ پر آتے ہی واقعے کا نوٹس لے لیا گیا- واردات کرنے والے کو شناخت کرکے طلب کرلیا گیا- وڈیو دیکھنے پر واردات کرنے والے نے اقبال جرم کرلیا- سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں بلی کے دو بچوں کو پلاسٹک کے ایک ڈبے میں بند کرکے گیس بھری گئی اور پھر اسے اچھی طرح سے بند کردیا گیا- وڈیو دیکھنے والے اس وڈیو کے دوران بلی کے بچوں کے کراہنے کی آوازیں سن رہے تھے- بلی کےبچے تڑپ رہے تھے وڈیو کے آؓخر میں بلی کے دونوں بچے تڑپتے  ہوئے نظر آرہے ہیں-
واردات کرنے والے نے وڈیو میں اپنا یہ بیان بھی ریکارڈ کررکھا ہے کہ اسے یہ بلی کے دونوں بچے سڑک پر پڑے ملے تھے شاید ان کی ماں (بلی) انہیں وہاں چھوڑ کر چلی گئی تھی- وارداتی کا کہنا ہے کہ اس نے بلی کے ان دونوں بچوں کو دودھ پلانے کی کوشش کی مگر دونوں میں سے کسی نے دودھ نہیں پیا- آخر میں اس نے گیس کے ذریعے انہیں ہلاک کرنے کا فیصلہ  کرلیا- اس نے یہ اقدام بلی کے بچوں کے ساتھ  رحمدلی کے جذبے سے کیا- کویتی وزارت داخلہ  نے توجہ دلائی کہ  ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا-
کویتی محکمہ  زراعت و ماہی گیری کے ترجمان نے بتایا کہ  کویت میں جانوروں پر کسی بھی شکل میں تشدد کی سزا قید اور جرمانہ ہے- 20 ہزار دینار تک جرمانہ  ہوسکتا ہے دونوں میں سے کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے-
 
کویت کی خبروں کے لیے اردو نیوزکویت گروپ جوائن کریں

شیئر: