Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 384 نئے کسیز، ریاض ریجن میں سب سے زیادہ مریض

کورونا کے نئے کیسز مسلسل 300 سے زیادہ آرہے ہیں۔(فوٹو سبق) 
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل 300 سے زیادہ آرہے ہیں۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ جمعے کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 384 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 309 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید پانچ مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 519 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد دو ہزار 651 ہے، جن میں سے 509 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 187 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 68 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 مکہ ریجن میں کورونا کے 55 مریض سامنے آئے۔ الحددود الشمالیہ ریجن میں 24 اور مد ینہ منورہ ریجن میں 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے( فوٹو عاجل)

القصیم ریجن میں نو، الجوف ریجن میں سات، حائل ریجن میں چھ، عسیر اور نجران ریجن میں پانچ ، پانچ ، تبوک ریجن میں چار، جازان ریجن میں تین جبکہ الباحہ ریجن میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔
اب تک تین لاکھ 79 ہزار 92 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 69 ہزار 922 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: