Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا سے نجات نہیں ملی، صورتحال غیرمستحکم ہے‘: وزارت صحت

کورونا کے باعث صورتحال غیرمستحکم ہے- (فوٹو وزارت صحت ٹوئٹر)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کہا ہے کہ  ابھی ہمیں کورونا سے نجات نہیں ملی اور صورتحال غیرمستحکم ہے- وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ابھی مزید جدوجہد کرنا ہوگی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے جمعرات کو وبا کی تازہ صورتحال پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سعودی عرب کے تمام علاقوں میں ویکسین دینے  کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے- مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ویکسین لینے کے لیے پرجوش نظر آرہے ہیں-
العبد العالی نے بتایا کہ اب تک مملکت بھر میں 6 لاکھ 39 ہزار 587 افراد کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: