Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کا نجی ہسپتال 60 دن کے لیے بند

محکمہ صحت کی کارروائی میں سنگین خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی تھیں۔ ( عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ صحت مکہ مکرمہ نے نجی ہسپتال 60 دن کے لیے بند کردیا۔  محکمہ صحت کی ٹیم نے اچانک چھاپہ مارا تھا جس میں سنگین خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی تھیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ صحت مکہ  مکرمہ کے ترجمان حمد العتیبی نے بتایا کہ محکمے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وایل مطیر نے نجی ہسپتال میں خلاف ورزیوں کی رپورٹ کی تصدیق کرکے ہسپتال بند کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔
محکمے کی ٹیم نے رپورٹ میں کہا تھا کہ ہسپتال میں جس طرح کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں وہ مقدس شہر کے باشندوں کی صحت و سلامتی کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔ 
العتیبی نے ہسپتال میں ریکارڈ کی جانے والی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بتایا کہ ہسپتال میں سلامتی وسائل کا انتظام نہیں تھا۔ شہری دفاع کے قانون کی دفعہ 21 کے بموجب ایسے ہسپتال کو جہاں اس شرط پر عمل نہ ہورہا ہو اسے بند کردیا جاتا ہے۔ 
ہسپتال میں بعض ڈاکٹر بغیر لائسنس کے کام کررہے تھے جبکہ اہم شعبوں میں کنسلٹنٹ تعینات نہیں تھے۔  
معاون ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حاتم خوقیر نے ہدایت جاری کی ہے کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کردیا جائے۔
ہسپتال بند کرنے کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کے انتظٓامات میں لاپروائی برتنے والے کسی بھی ہسسپتال یا ہیلتھ سینٹر کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے۔

شیئر: