Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں، ترجمان وزارت صحت  

گزشتہ ایام میں ہر سطح پر کورونا کے کیسز میں شدت آئی ہے۔(فوٹو سبق)  
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کووڈ 19 کے نئے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ ایام میں ہر سطح پر کورونا کے کیسز میں شدت آئی ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے ہر فرد اور ادارے کو اپنی ذمہ داری محسوس کرنا ہوگی اور اپنا حصہ مثبت انداز میں ڈالنا ہوگا۔
العبد العالی نے کہا کہ نازک کیسزکا تناسب بھی بڑھ گیا ہے۔ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں  437 کیسز ہیں تاہم ابھی تک صورتحال کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل اضافے کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہےکورونا کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ کورونا کے کیسز کی الٹی گنتی دوبارہ شروع ہوجائے۔ اس کے لیے درکار جملہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں  کورونا کے نئے کیسز رواں ماہ مسلسل 300 سے زیادہ سامنے آرہے ہیں۔ 
’جمعے کو گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 353 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 305 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘
اب تک تین لاکھ 72 ہزار 73 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 62 ہزار 947 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

شیئر: