Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا مریض سامنے آنے پر مزید چار مساجد عارضی طور پر بند 

گزشتہ 28 روز کے دوران 228 مساجد عارضی طور پربند کی جاچکی ہیں۔( فوٹو عاجل)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے سعودی عرب کے تین علاقوں میں چار نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہوجانے پر مزید چار مساجد اتوار کو عارضی طور پر بند کی ہیں۔
گزشتہ 28 روز کے دوران 228 مساجد بند کی جاچکی ہیں۔ ان میں سے 218 مساجد  کو سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل ہونے پر بحال کردیا گیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ اتوار کو جو مساجد بند کی گئی ہیں ان میں سے دو کا تعلق مکہ مکرمہ ریجن سے ہے یہاں ہر مسجد میں ایک، ایک کورونا کا مریض ریکارڈ پر آیا تھا جبکہ ایک مسجد قصیم اورایک ریاض میں بند کی گئی یہاں بھی کورونا کا ایک، ایک مریض نمازیوں میں  تھا۔ 
وزارت اسلامی امور نے بیان میں یہ بھی بتایا کہ اتوار کو دس مساجد بحال کردی گئیں ان میں سے تین کا تعلق ریاض ریجن ، دو کا القصیم، دو کا مدینہ منورہ، دو کا حدود شمالیہ اور ایک کا عسیر ریجن سے ہے۔ 

شیئر: