Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ملازمین صحتی ایپ کے ذریعے کورونا ویکسین کیسے لگوا ئیں

وزارت صحت نے تاریخ حاصل کرنے کا طریقہ کار مقرر کیا ہے۔(فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی وزارت صحت نے گھریلو ڈرائیوروں اور خادماؤں کو ’صحتی ایپ‘ کے ذریعے کورونا ویکسین لگوانے کے لیے تاریخ حاصل کرنے کا طریقہ کار مقرر کیا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق جو گھریلو ملازمہ یا ڈرائیور کورونا ویکسین لگوانا چا ہیں تو وہ وزات صحت کے دیے گئے طریقہ کار پرعمل کریں۔
صحتی ایپ پر اپنے اکاؤنٹ سے نکلنےکا اندراج کرائیں۔ اس کے لیے گھریلو ملازم کا اقامہ نمبر ڈالا جائے پھر نئےاکاؤنٹ کے لیے داخلے کا اندراج کیا جائے۔ 
درخواست فارم بھرنے کے لیے کورونا ویکسین کا انتخاب کیا جائے۔ ویکسین کے امیدوار کا نام متعین کیا جائے۔ 
’التالی‘ (نیکسٹ) پر پش کرکے درخواست مکمل کی جائے اور اس کے بعد درخواست فارم میں مطلوبہ معلومات درج کی جائیں۔
اس طریقہ کار پر عمل کرے گھریلو ملازمین کورونا ویکسین لگوانے کے لیے تاریخ حاصل کر سکتے ہیں۔ 

شیئر: