Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات سے سنیچر تک گرد و غبار کے طوفان کا امکان

بارہ علاقوں میں حد نظر محدود  ہوکر رہ جائے گی۔(فوٹو عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے  سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں متوقع موسم سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات سے سنیچر تک سعودی عرب کے بارہ علاقوں میں گردو غبار کا طوفان آنے کا امکان ہے۔
حد نظر محدود  ہوکر رہ جائے گی۔ حدود شمالیہ، الجوف اور الباحہ میں سامنے کا منظر نظروں سے اوجھل ہوجائے گا۔  
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ گرد و غبار کے طوفان سے حائل، تبوک، ریاض، قصیم، مشرقی ریجن، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، نجران اور عسیر بھی متاثر ہوں گے۔
بیان میں قومی مرکز نے مزید کہا کہ ہوائیں گردو غبار کے طوفان کی شکل اختیار کرسکتی ہیں۔ فی گھنٹہ  رفتار 60 کلو میٹر تک جاسکتی ہے- یہ صورتحال جمعرات سے سنیچر تک رہے گی۔ 

شیئر: