Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مریض سے ملنے پر 10 دن تک ہاؤس آئسولیشن

کورونا کے مصدقہ اور نازک کیسز میں ٹھہراؤ نہیں آیا۔ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے  کہ کورونا وائرس کے مریض سے ملنے پر کم از کم 10 روز تک ہاؤس آئسولیشن ضروری ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق العبد العالی نے گزشتہ روز نئے کورونا وائرس  سے نمٹنے کے حوالے سے بریفنگ میں کہا کہ جو شخص بھی کورونا کے مریض سے ملا ہو اسے کم از کم 10 روز ہاؤس آئسولیشن میں گزارنا ہوں گے خواہ کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ منفی ہی کیوں نہ آیا ہو۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ ابھی تک سعودی عرب میں کورونا کے مصدقہ اور نازک کیسز میں ٹھہراؤ نہیں آیا۔ جتنا زیادہ کورونا ایس او پیز کی پابندی ہوگی اتنی ہی جلدی وبا سے نجات ملے گی۔   
ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین  لینے میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہیں۔ سب لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین حاصل کریں۔
ویکسین متعدی امراض سے چھٹکارے کا محفوظ اور موثر وسیلہ ہے۔ جہاں تک حاملہ خواتین اور بچوں پر ویکسین کے حوالے سے پابندی کا معاملہ ہے تو یہ عارضی ہے۔ 
 

شیئر: