Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ٹرین 31 مارچ سے جدہ ایئرپورٹ سے چلنے لگے گی

ایکسپریس ٹرین کے سٹیشن تیار کردیے گئے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان چلنے والی حر مین ایکسپریس ٹرین 31 مارچ سے جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چلنے لگے گی۔
عکاظ اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جدہ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں ایکسپریس ٹرین کے سٹیشن تیار کردیے گئے ہیں۔ 
واضح رہے کہ حرمین ٹرین کا آغاز سال 2018 میں ہوا تھا جو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مابین چلائی گئی تھی , ٹرین کی رفتار 300 کلو میٹرفی گھنٹہ ہے۔ 

 5 اسٹیشن ہیں جن میں مکہ ، جدہ ائیر پورٹ، رابغ سٹی اور مدینہ شامل ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

حرمین ٹرین کے 5 اسٹیشن ہیں جن میں مکہ مکرمہ، جدہ ائیر پورٹ، رابغ سٹی اور مدینہ منورہ  شامل ہیں۔
حرمین ٹرین کا مقررہ ہدف سالانہ 60 ملین مسافروں کو ریلوے کی سہولت فراہم کرنا تھا
حرمین ٹرین کا جدہ اسٹیشن 2019 میں آگ لگنے سے مکمل طورپر تباہ ہو گیا تھا جس کے بعد سے ٹرین سروس روک دی گئی تھی۔

شیئر: