Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت نے مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کر دیا

مرزا محمد آفریدی سابق فاٹا سے پی ٹی آئی کے رکن ہیں۔ (فوٹو: مرزا ایوب آفریدی فیسبک)
وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کر دیا ہے۔
جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مرزا محمد آفریدی کی نامزدگی کے بارے میں ٹویٹ میں کہا کہ ’وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سینیٹر مرزا محمد محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا ہے۔ وہ سابق فاٹا سے پی ٹی آئی کے رکن ہیں۔‘
مرزا محمد آفریدی اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر سینیٹر رہ چکے ہیں اور انہوں نے 2018 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔
خیال رہے کہ حکومت نے چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کو ہی اپنا امیدوار برقرار رکھا ہے۔
جبکہ پی ڈی ایم کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی اور غفور حیدری ہیں۔
سینیٹ میں اپوزیشن 51 سیٹوں کے ساتھ اکثریت میں ہے جبکہ حکومت اور اس کے اتحادیوں کے پاس 47 سیٹیں ہیں۔ ایک سیٹ جماعت اسلامی اور ایک آزاد امیدوار کے پاس ہے۔

شیئر: