Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو آٹھ علاقے گردو غبار کے طوفان سے متاثر ہوں گے

گرد آلود ہواؤں کی رفتار فی گھنٹہ 55 کلو میٹر سے زیادہ ہوگی۔ (فوٹو اخبار24)
 سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے جمعہ 12 مارچ مملکت کے متعدد علاقوں میں موسمی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو سعودی عرب کے 8 علاقوں میں گردو غبار کا طوفان آئے گا جس سے سامنے کا منظر نظروں سے پوری طرح اوجھل ہوجائے گا۔ گرد آلود ہواؤں کی رفتار فی گھنٹہ 55 کلو میٹر سے زیادہ ہوگی۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو حدود شمالیہ، الجوف، ریاض، الشرقیہ، قصیم، حائل، مکہ  مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مشرقی علاقے گرد آلود طوفان کی لپیٹ میں ہوں گے۔
قومی مرکز نے بتایا ہے کہ جمعے کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ میں ہوگا اور سب سے کم درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا جبکہ الجوف اور حدود شمالیہ میں متعدد مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں مغربی سعودی عرب کے بعض علاقوں میں گرمی زیادہ ہوگی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کو 7 علاقوں میں گردو غبار کے طوفان کا قوی امکان ہے۔ ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی کہ مکہ، مدینہ، الجوف، حائل، قصیم، ریاض اور الشرقیہ میں گردو غبار کا طوفان چھایا رہے گا- ریاض، الشرقیہ اور جنوبی ریاض اس سے زیادہ متاثر ہوں گے۔
 سعودی دارالحکومت ریاض میں  جمعرات کو گرد آلود طوفان کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی۔ الدوادمی اور عفیف کے متعدد علاقے بھی گرد آلود ہواؤں کی زد میں رہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: