Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے وزیر حج، نائب وزیر افرادی قوت اور شہری ہوا بازی کے نئے سربراہ کون ہیں؟

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعے کو کئی شاہی فرامین جاری کیے ہیں (فوٹو العربیہ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعے کو کئی شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔ ڈاکٹرعصام کو قائم مقام وزیر حج و عمرہ، عبدالعزیز الدعیلج کو محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ اورماہر القاسم کو نائب وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود برائے شہری خدمات مقرر کیا گیا ہے۔ 

ڈاکٹر عصام 3 اپریل  2016 سے 3 اکتوبر 2017 تک وزیر شہری خدمات رہ چکے ہیں- (فوٹو العربیہ

قائم مقام وزیر حج و عمرہ عصام بن سعید: 
ڈاکٹر عصام  بن سعد بن سعید کو وزیر مملکت و رکن کابینہ کے ساتھ قائم مقام وزیرعمرہ و حج کا چارج دیا گیا ہے۔
 ڈاکٹر عصام 11 مارچ  2015 سے  13 جولائی 2015 تک وزیرآباد کاری اور 3 اپریل 2016 سے 3 اکتوبر2017 تک وزیر شہری خدمات رہ چکے ہیں۔ 
ڈاکٹر عصام کنگ سعود یونیورسٹی میں مینجمنٹ سائنس فیکلٹی سے گریجویشن کیے ہوئے ہیں۔ قاہرہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا سے آئینی قانون میں ایم فل کی ڈگری لیے ہوئے ہیں جبکہ قاہرہ ہی سے جنرل قانون میں پی ایچ ڈی ہیں۔ 
ڈاکٹر عصام نے منسٹرز کونسل کے قانون کی تیاری میں حصہ لیا تھا۔  وہ قانون اور معیشت کے شعبے میں سپیشلسٹ ٹریننگ کورسز، سیمیناروں اور کانفرنسوں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔ 
ڈاکٹر عصام  منسٹرز کونسل کے ماتحت ماہرین بورڈ میں لا ریسرچر بھی تعینات رہے ہیں بعد ازاں منسٹرز کونسل ماہرین بورڈ کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا اور پھر ماہرین بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

القاسم اپریل 2019 سے سیکریٹری افرادی قوت و سماجی بہبود برائے عالمی امور کے عہدے پر فائز تھے- (فوٹو العربیہ)

نائب وزیر افرادی قوت ماہر القاسم:
نائب وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر ماہر بن عبدالرحمن القاسم اپریل 2019 سے سیکریٹری افرادی قوت و سماجی بہبود برائے عالمی امور کے عہدے پر فائز تھے۔
بین الاقوامی تنظیموں کی دستاویزات، دو طرفہ معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں، انٹرنیشنل میڈیا کی سرگرمیوں کا ریکارڈ تیار کررہے تھے۔ محنت و سماجی بہبود و رابطہ جات سے تعلق رکھنے والی عالمی تنظیموں کے ساتھ تعلقات کے امور دیکھتے رہے۔ متعلقہ ملکوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی ذمہ داری رہی ہے۔
ماہرالقاسم 20 برس سے زیادہ عرصے سے متعدد شعبوں میں کلیدی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ سعودی اور انٹرنیشنل کمپنیوں مثلا آئی بی ایم، مائیکرو سافٹ اور الیکٹرانک ایڈوانس کمپنی میں کلیدی عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں۔ 
 کے ایف یو پی ایم  میں سسٹم انجینیئرنگ سے بی ٹیک آنرز کیا ہے۔ وہ  سوئٹزرلینڈ کے آئی ایم ڈی انسٹی ٹیوٹ سے ایگزیکٹیو لیڈر شپ پروگرام کیے ہوئے ہیں۔ 
 ان دنوں افرادی قوت کے جامع حل تیار کرنے والی ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین تھے۔ متعدد سرکاری کمیٹیوں کے ممبر ہیں ۔ 

عبدالعزیز کے  ایف یو پی ایم سے انڈسٹریل مینجمنٹ میں گریجویشن کیے ہوئے ہیں- (فوٹو العربیہ)

 سربراہ محکمہ شہری ہوابازی عبدالعزیزالدعیلج:
شاہی فرمان پر تعینات کیے جانے والے محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبدالعزیز الدعیلج انڈںسٹریل مینجمنٹ کے ماہر ہیں۔ 
کے ایف یو پی ایم سے انڈسٹریل مینجمنٹ میں گریجویشن کیے ہوئے ہیں۔ 
جون 2017 کو ایڈوانسڈ الیکٹرانک لمیٹڈ کمپنی (اے ایف سی) کمپنی کے چیئرمین مقرر ہوئے۔ بن لادن گروپ کی مجلس انتظامیہ  کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 
طیبہ انویسٹمنٹ کی مجلس انتظامیہ اور ریاض بینک میں ایڈیٹنگ کمیٹی کے رکن رہے ہیں۔
 تیس برس سے زیادہ عرصے سے ایگزیکٹیو مینجمنٹ کا تجربہ رکھتے ہیں۔1993 سے 2005 کے درمیان عدوان کیمیکل انڈسٹریز کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین رہے۔
عبدالعزیز الدعیلج اینڈ پارٹنرز انڈسٹریل کنسلٹینٹ کمپنی کے چیئرمین رہے۔ 1987 سے 1993 تک سابک کمپنی میں کلیدی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ 
2012 سے  2019 تک رافال کمپنی کے رکن اور 2014 سے 2017 کے دوران سعودی پبلشنگ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین رہے۔ 
مشرق وسطی کیبلز کمپنی ’مسک‘ کے ایگزیکٹیو چیئرمین اورالاولی کمپنی کے چیئرمین  بھی رہے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: