Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کون سے پانچ پیشے ملازمت کے نئے قانون میں شامل نہیں؟

وزارت کے مطابق نجی ڈرائیور، چوکیدار، گھریلو عملہ، چرواہا اور مالی کے پیشے پہلے طرح کفالت کے تحت ہوں گے ( فوٹو: البلاد)
وزارت افرادی قوت و سماجی فروغ نے سعودی عرب میں ملازمت کے نئے قانون کا نفاذ آج سے کر دیا ہے تاہم اس میں پانچ  پیشے شامل نہیں ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’نجی ڈرائیور، چوکیدار، گھریلو عملہ، چرواہا اور مالی کے پیشے پہلے کی طرح کفالت کے تحت ہوں گے‘۔
سعودی عرب میں آج اتوار سے نافذ العمل ملازمت کے نئے قانون سے لاکھوں غیر ملکی ملازمین کو نوکریوں سے متعلق آزادی فراہم ہوگی۔
کفالت کے نظام کے خاتمے کے بعد غیر ملکی ملازمین اپنی نوکریاں بدل سکیں گے اور آجر کی مرضی کے بغیر بھی ملک چھوڑ سکیں گے۔
نئی اصلاحات میں غیر ملکی کارکن کو ایک کمپنی سے دوسری کمپنی میں ملازمت کی اجازت دی گئی ہے۔ غیر ملکی ملازمین کو ملک سے باہر جانے اور واپس آنے کی بھی سہولت ہو گی جبکہ ان اصلاحات میں آجر اور اجیر دونوں کے حقوق کو تحفظ ملے گا۔
 

شیئر: