Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کفیل کی منظوری کے بغیر اقامے کا ٹرانسفر کیسے؟

’کارکن کا اقامہ ختم ہو یا تین ماہ سے تنخواہ نہ ملی ہو کفیل کی منظوری کے بغیر ٹرانسفر ہوسکتا ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ ’تین حالات میں کفیل کی منظوری کے بغیر کارکن کا اقامہ ٹرانسفر ہوسکتا ہے۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایک شخص نے وزارت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوال کیا ہے کہ ’کیا ایک کارکن کا اقامہ اس کے کفیل کی منظوری لیے بغیر ٹرانسفر کرسکتا ہوں؟‘
اس کے جواب میں وزارت نے کہا ہے کہ ’اگر کارکن کا اقامہ اور لیبر کارڈ ختم ہوں یا تین ماہ تک تنخواہ نہ ملی ہو یا کفیل نے ناجائز طور پر ہروب لگا دیا ہو تو ایسی صورتوں میں اقامہ ٹرانسفر کرنے کے لیے کفیل کی منظوری ضروری نہیں ہے۔‘
’ایسے کسی بھی کارکن کا ٹرانسفر نہیں ہوسکتا جس کا لیبر کارڈ تجدید شدہ ہو یا اس کی تجدید کی فیس ادا کردی گئی ہو‘۔
 
 

شیئر: