Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے نئے سفیر نے اسناد سفارت پیش کردیں 

امارات کے نئے سفیر نے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔( فوٹو ایس پی اے) 
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے اتوار کو دفترخارجہ میں متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر شیخ نہیان بن سیف آل نہیان نے ملاقات کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انجینیئر ولید الخریجی نے اماراتی سفیر سے اسناد سفارت وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے وصول کیں بعد ازں یہ اسناد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پیش کی جائیں گی۔
الخریجی نے اماراتی سفیر کے لیے سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آرزو ظاہر کی کہ نئے سفیر سعودی عرب اور امارات کے درمیان گہرے تعلقات کو نئی منزلوں تک پہنچانے کے مشن میں کامیاب رہیں۔

شیئر: