Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر ترین سعودی موذن کا 118 برس کی عمر میں انتقال

80 برس سے پانچوں فرض نمازوں کے لیے اذان دے رہے تھے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے معمر ترین موذن شیخ ناصر بن عبداللہ  الھلیل  پیر کو 118 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شیخ ناصر الھلیل البدیع کی البطینہ جامع مسجد میں 80 برس سے بلا ناغہ پانچوں فرض نمازوں کے لیے اذان دیتے رہے تھے۔
  ان کا انتقال الافلاج کمشنری کی البدیع تحصیل میں ہوا ہے۔ وہ کئی برس سے بیمار تھے اور شدید مرض کی وجہ سے مسجد میں حاضری سے محروم ہوگئے تھے۔ 
شیخ الھلیل نے 112 برس کی عمر میں البدیع کی البطینہ جامع مسجد میں اذان دینے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ انہوں نے 42 برس الافلاج ادارہ اوقاف کے باقاعدہ موذن کے طور پرفرائض انجام دیے۔

شیئر: