Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین سعودی دوستوں نے پیانو بجانے والا روبوٹ تیار کرلیا

احمد الحاجی ٹیم کے سربراہ تھے- (فوٹو العربیہ)
مشرقی سعودی عرب کی معروف کمشنری الاحسا میں ٹیکنالوجی اور میوزک کے شوقین تین سعودی نوجوانوں نے پیانو بجانے والا روبوٹ تیار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے سربراہ احمد الحاجی نے بتایا کہ  بچپن سے ہی میوزک کا شوق ہے اور ٹیکنالوجی  سے بھی دلچسپی ہے۔ اپنی ٹیم میں میوزک اور ٹیکنالوجی کے ماہر جمع کیے اور ریکارڈ وقت میں پیانو بجانے والا روبوٹ تیار کرلیا۔ کام تقسیم کرلیا گیا تھا ہر ایک نے روبوٹ  کا ایک، ایک حصہ  تیار کرلیا اور اس طرح  Pianist Robot مکمل ہوگیا۔ 

تینوں دوست میوزک اور ٹیکنالوجی کے شوقین ہیں- (فوٹو العربیہ)

الحاجی نے بتایا کہ پیانو فور کی تیاری کے دوران بہت سارے مسائل پیش آئے۔ سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ ٹیم کا ہر فرد مختلف علاقے میں کام کررہا تھا۔ دوسرا مسئلہ یہ تھا کہ ہمارے ہاتھ تنگ تھے اور مطلوبہ بجٹ ہمارے پاس نہیں تھا۔ 
روبوٹ کے ڈیزائن کے سلسلے میں ضروری اشیا بھی موجود نہیں تھیں۔ تیسرا بڑا چیلنج یہ تھا کہ ہم نے پیانو بجانے والا روبوٹ تیار کرنے کے لیے وقت متعین کرلیا تھا۔ 

روبوٹ کی تیاری میں بجٹ نہیں تھا- (فوٹو العربیہ)

پرجیکٹ میں شریک مرتضی الناصر نے بتایا کہ تین ساتھیوں نے یہ کام انجام دیا۔ احمد الحاجی ٹیم کے سربراہ تھے۔ انہوں نے الیکٹرانک ڈیزائننگ کی۔ میں نے پروگرامنگ پر کام کیا۔  ہمارے ساتھ احمد القنبر سہ جہتی ڈیزائننگ اور روبوٹ کی انگلیوں کو حرکت دینے کی پروگرامنگ کی تھی۔ اچھی بات یہ تھی کہ ہم تینوں تعاون کے جذبے سے سرشار تھے۔ اسی کی بدولت ریکارڈ وقت میں پیانو بجانے والا روبوٹ تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ 
مرتضی الناصر نے مزید کہا کہ ہم نے اس کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ فن اور ٹیکنالوجی کا سنگم ممکن ہے۔ بظاہر یہ  بہت بڑاپروجیکٹ نہیں تھا لیکن ہمارے ماحول کے حوالے سے یہ بڑا پروجیکٹ تھا۔ ایک پیغام اپنے ہموطنوں کو دیا کہ الاحسا کے نوجوان منفرد صلاحیتں کے مالک ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: