Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فروری میں کون سی اشیا سستی اور کیا مہنگا رہا

کھیرے اور ٹماٹر کے نرخ سب سے کم رہے ہیں۔( فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ شماریات نے فروری 2021 کے دوران مہنگی اور سستی اشیا کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شماریات نے رپورٹ میں اشیا اور خدمات کو دس زمروں میں تقسیم کیا ہے۔ ان میں کھانے پینے کی اشیا ، تمباکو، ملبوسات، تعمیراتی سامان، صفائی میں معاون اشیا، صحت، مینٹیننس اور ٹرانسپورٹ کے نجی آلات کی اصلاح، زندہ جانور و چارہ ، ہوٹل، فرنشڈ اپارٹمنٹس اور مختلف قسم کی نجی اشیا  شامل ہیں۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی باغات کے انگور، مقامی فروزن مرغیاں، لسی، دہی، پیلے سیب اور مقامی انڈے  کھانے پینے کی اشیا میں سب سے مہنگے رہے۔
چینی لہسن، مقامی خوسہ، مقامی کھیرا، مقامی ٹماٹر اور درآمدی ٹماٹر کے نرخ سب سے کم رہے ہیں۔
محکمہ شماریات نے اس سلسلے میں سات چارٹ جاری کیے ہیں ان میں سے ایک کا تعلق کھانے پینے کی اشیا سے ہے جس میں فوڈ پروڈکٹس کی مقدار، فروری میں اوسط نرخ اور تبدیلی کی شرح بیان کی ہے۔
دوسرے چارٹ کا تعلق صفائی لوازمات سے ہے جس میں مقدار، وزن ، اوسط نرخ اور تبدیلی سے ہے۔
تیسری فہرست میں موبل آئل، ڈینٹسٹ کی فیس، فرنشڈ فلیٹ، مردوں اور بچوں کی کٹنگ اور گاڑی کی اصلاح و مرمت کی اجرتیں بتائی گئی ہیں۔
چوتھی فہرست کا تعلق جانوروں اور ان کے چارے کے نرخ کے حوالے سے ہے، پانچویں کا تعلق تعمیراتی سامان سے ہے۔
چھٹی فہرست میں سبزیوں کے علاوہ چھوٹی الائچی کے نرخ دیے گئے ہیں جبکہ آخری چارٹ تقریبات، شادیوں کے اخراجات اور ہوٹلوں میں رہائش کے کرایوں پر مشتمل ہے۔

شیئر: