Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دراندازوں کو سہولت فراہم کرنے پرکیا سزا ہوگی؟

رہائش کے  لیے استعمال ہونے والا مکان ضبط کرلیا جائے گا- (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے  خبردار کیا ہے کہ دراندازی میں سہولت فراہم کرنا یا دراندازوں کو ٹرانسپورٹ میں مدد کرنا یا ان کے لیے محفوظ رہائش کا انتظام کرنا یا کسی بھی قسم کی مدد یا سہولت کا انتظام کرنا قابل سزا جرم ہے-
اخبار 24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان جاری کرکے کہا کہ مذکورہ تمام کام سنگین  جرم کے زمرے میں آتے ہیں- ان میں سے کسی ایک جرم کے ارتکاب پر کم از کم پانچ سے پندرہ برس تک کی سزا مقرر ہے-
پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ دراندازوں کی مدد پر دس لاکھ ریال تک کا جرمانہ بھی مقرر ہے جبکہ درانداز کی منتقلی میں استعمال ہونے والی گاڑی یا رہائش کے  لیے استعمال ہونے والا مکان ضبط کرلیا جائے گا-
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ اگر درانداز کے سفر میں استعمال  ہونے والی گاڑی یا پناہ دینے کے لیے استعمال ہونے والا گھر کسی اور کا ہوگا تو ایسی صورت میں دس لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا- علاوہ ازیں درانداز کی مدد کرنے والے کی تشہیر خود اس کے خرچ پر مقامی میڈیا میں کی جائے گی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: