Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازم کی بیگمات کا میڈیکل انشورنس آجر کے ذمہ ہوگا

آجراپنے کارکن کے اہل خانہ کی میڈیکل انشورنس کرانے کا پابند ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ہیلتھ انشورنس کونسل نے کہا ہے کہ اجیر کی تمام بیویوں کی میڈیکل انشورنس آجر کے ذمے ہے-  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ہیلتھ انشورنس کونسل نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اگر اجیر کی ایک سے زیادہ بیویاں ہوں تو ان سب کی میڈیکل انشورنس آجر پر لازم ہے- 
انشورنس کونسل کا کہنا ہے کہ قانون محنت کے بموجب آجر کا فرض ہے کہ وہ اپنے اجیر، اس کے تمام اہل خانہ، بیگمات، 25 برس تک کے بیٹوں، غیر شادی شدہ اور غیرملازم بیٹیوں کی انشورنس کرائے- لڑکیوں کے  حوالے سے عمر کی کوئی قید نہیں البتہ یہ ضروری ہے کہ  وہ شادی شدہ نہ ہوں اور کہیں ملازمت نہ کررہی ہوں۔

شیئر: