Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اقامہ ایکسپائر ہو تو کارکن کا ہروب فائل نہیں ہوگا‘

کارکن کے مملکت سے باہر ہونے کی صورت میں بھی ہروب نہیں ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے اقامہ اور رہائشی قوانین واضح ہیں جن پر عمل کرنا سب کے لیے لازمی ہے۔ آجر اور اجیر کے حوالے سے بھی قوانین موجود ہیں ان سے آگاہی ضروری ہے۔
ایک شخص نے وزارت افرادی قوت کے ٹوئٹر پر پوچھا ہے کہ ’میرا کارکن گزشتہ دو ماہ سے مفرور ہے جب اس کا ہروب فائل کرنے کی کوشش کی تو سسٹم اسے قبول نہیں کر رہا، سسٹم میں اقامہ ایکسپائرکا میسج آتا ہے۔‘
ہیومن ریسورسسز کے ’کسٹمرکیئر‘ ٹوئٹر پر کہا گیا کہ قانون کے مطابق کسی بھی غیر ملکی کارکن کا ہروب فائل کرنے کےلیے دو بنیادی امور کا خیال رکھا جائے۔
جس کارکن کا ہروب فائل کیا جانا ہو اس کا اقامہ کارآمد ہو یعنی ایکسپائر نہ ہواور دوسرا یہ کہ کارکن مملکت سے باہر نہ گیا ہو۔ 
واضح رہے ہروب ایسے کارکنوں کا فائل کیا جاتا ہے جو اپنے سپانسرز کے پاس کام نہیں کرتے اور وہ ان سے لاتعلق ہو کر کسی دوسری جگہ کام کرتے ہیں جو غیر قانونی عمل ہے۔ 
وزارت افرادی قوت کے شعبہ محنت کے قانون کے مطابق ہروب سنگین جرم شمار ہوتا ہے جن افراد کا ہروب فائل ہو جاتا ہے ان کی پرسنل فائل سسٹم میں سیز کر دی جاتی ہے۔
ہروب فائل ہونے کے پندرہ دن کے اندر اسے کینسل کرانا ممکن ہوتا ہے۔ 
یہ بھی یاد رہے کہ قانون کے مطابق چھٹی پر جانے والے کارکن کا ہروب اگر وہ مملکت سے باہر ہو توفائل نہیں ہو سکتا۔  
ایک شخص نے دریافت کیا کہ ایک کارکن جو کہ اپنے والد کی زیر کفالت تھا۔ والد کا انتقال ہو گیا ہے جبکہ جس کمپنی میں اس کے والد ملازمت کرتے تھے وہ بھی بند ہے۔ کفالت کس طرح تبدیل ہوگی؟ 
 وزارت افرادی قوت کے پورٹل ’کسٹمرکیئر‘ کی جانب سے کہا گیا کہ اس صورت میں لازمی ہے کہ وزارت افرادی قوت کے زونل ’لیبرآفس‘ سے رابطہ کیا جائے جہاں درخواست دے کر باقی کارروائی مکمل کی جا سکتی ہے۔

جس ملک میں جانا ہے وہاں کی مقررہ کردہ شرائط کے مطابق عمل کیا جائے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
 

لیبرآفس سے رابطے کےلیے لازمی ہے کہ پیشگی وقت حاصل کیا جائے تاکہ کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ 
خیال رہے مملکت میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے تمام سرکاری اداروں سے رجوع کرنے کےلیے پیشگی وقت حاصل کرنا لازمی ہے۔ 
پیشگی وقت حاصل کرنے کے لیے ابشر پورٹل پرمختلف سرکاری اداروں کے اشتراک سے وقت حاصل کرنے کی سہولت جاری کی گئی ہے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کے بعد مقررہ وقت پر ادارے میں جا کر معاملہ پیش کیا جا سکتا ہے۔ 
 ایک شخص نے دریافت کیا کہ غیر ملکی کارکنوں کو چھٹی پر جانے کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہے؟ 
 جوازات کی جانب سے کہا گیا کہ مملکت میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لیے خروج وعودہ یا خروج نہائی پر جاتے وقت کارآمد ویزا (خروج وعودہ یا خروج نہائی) اور کنفرم ایئرلائن کا ٹکٹ ہونا ہی شرط ہے اس کے علاوہ جس ملک میں جانا ہے وہاں کی مقررہ کردہ شرائط کے مطابق عمل کیاجانا چاہئے۔
سعودی عرب سے جانے کےلیے ان نشرائط کے علاوہ کوئی نہیں ہے۔ 

شیئر: