توکلنا کا نیا ورژن، موبائل نمبر کا اندراج اب ایپ میں ہو گا
توکلنا انتظامیہ نے ایپ کا نیا ورژن جاری کردیا ہے جس میں مزید نئی سہولتوں کے علاوہ ابشر میں موبائل نمبر کے اندراج کی ضرورت نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق توکلنا کے نئے ورژن میں کوئی بھی شخص اپنے ماتحتوں کے علاوہ کسی بھی دوسرے شخص کے نمبر اندراج کرا سکتا ہے۔
دوسرے شخص کے نمبر کے اندراج کے لیے پہلے ابشر سروس کا سہارا لینا پڑتا تھا جہاں سے پہلے نمبر کا اندراج کیا جاتا تھا۔
اب موبائل نمبر کے اندراج کے لیے ابشر جانے کی ضرورت نہیں، توکلنا میں ہی موبائل نمبر کے اندراج کی سہولت دی گئی ہے۔
توکلنا انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جن لوگوں کا سعودی عرب میں قیام غیر قانونی ہے وہ بھی توکلنا میں اندراج کراسکتے ہیں‘۔
’خود صارف بھی اگر اپنا موبائل نمبر تبدیل کرنا چاہے تو ایپ کے ذریعہ ہی تبدیل کرسکتا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایپ میں عدالت سے وابستہ معاملات بھی معلوم کیے جاسکتے ہیں‘۔
انتظامیہ نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ توکلنا کی تمام خدمات سمیت نئی خدمات سے مستفید ہونے کے لیے ایپ کو اپ ڈیٹ کیا جائے۔