Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی سفر کے لیے ’توکلنا ایپ کی ضرورت نہیں‘

’سعودی ایئرلائن کے ذریعہ سفر کرنے کے لیے توکلنا کی ضرورت نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ایئرلائن نے کہا ہے کہ اس کے جہازوں کے ذریعہ سفر کرنے کے لیے توکلنا ایپ کی ضرورت نہیں ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ایک خاتون نے سعودی ایئرلائن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوال کیا ہے کہ وہ جدہ سے ریاض جانا چاہتی ہے مگر اس کے پاس توکلنا نہیں ہے، کیا وہ سفر کرسکتی ہے؟۔
اس پر سعودی ایئرلائن نے وضاحت کی ہے کہ ’سعودی ایئرلائن کے ذریعہ سفر کرنے کے لیے توکلنا شرط نہیں ہے‘۔
’اگر متعلقہ اداروں کی طرف سے ایسی کوئی شرط عائد کی گئی تو اس کا اعلان کردیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی ریلوے نے اعلان کیا تھا کہ مسافروں کے لیے توکلنا ایپ ضروری ہے۔

شیئر: