Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی چیف آف سٹاف کی یونانی ہم منصب سے ملاقات

جنرل فیاض الرویلی نے یونان ایئربیس میں مشقوں کا مشاہدہ بھی کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی نے یونان میں اپنے یونانی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔ 
عرب نیوز اور ایس پی اے کے مطابق سعودی چیف آف سٹاف نے سعودی عرب اور یونان کے درمیان تعاون کے رشتوں اور مشترکہ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر عسکری اور دفاعی امور زیر بحث آئے۔ باہمی دلچسپی کے متعدد امور و مسائل پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا۔ 

مشقوں کا مقصد سعودی عرب اور یونان کے درمیان تجربات کا تبادلہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی چیف آف سٹاف نے کہا کہ ’آئی آف دی فالکن 1‘ کا مقصد سعودی عرب اور یونان کے درمیان عسکری تجربات کا تبادلہ ہے۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے رشتے مضبوط ہوں گے اور دونوں ملکوں کی افواج کی حربی استعداد کا معیار بلند ہوگا۔ 
 سعودی فضائیہ کے کمانڈر کرنل عبدالرحمن الشہری نے کہا کہ ’سعودی فضائیہ کے ہوابازوں اور مشقوں میں شریک امدادی ٹیم کے جوانوں نے جنگی استعداد کے حوالے سے پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرکے سب کو متاثر کیا اور ہر ایک نے تعریف کی جو ہمارے لیے قابل فخر ہے۔‘
جنرل فیاض الرویلی نے یونان ایئربیس سودۃ میں ہونے والی آئی آف دی فالکن 1 مشقوں کا مشاہدہ بھی کیا۔
اس موقع پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ سعودی عرب کے ایف 15 سی یونان کے ایف  16، میراج 2000 اور فینٹم ایف فور نے بحیرہ روم پر پروازیں اور مختلف قسم کی جنگی مشقیں کیں۔

شیئر: