Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات اور امریکہ کی دس روزہ مشترکہ فوجی مشقیں

مشترکہ فوجی مشقوں کا متحدہ عرب امارات میں آغاز ہوا ہے۔(فوٹو وام)
 متحدہ عرب امارات اور امریکہ کی بری افواج کے درمیان دس روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا متحدہ عرب امارات میں آغاز ہوا ہے۔
اماارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق مشقیں’ آئرن یونین 14 ‘ کے نام سے کی جارہی ہیں جس میں دونوں ملکوں کی افواج مشترکہ فوجی تعاون کے تحت حصہ لیتے ہوئے اپنی حربی اور فنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور افواج کی سطح پر متوقع مشترکا اہداف کا حصول بھی کریں گی۔

بری افواج کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کے ساتھ مہارت بھی بڑھائی جائے گی۔(فوٹو دی نیشنل)

مشترکہ فوجی مشقیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو تربیتی عمل، فوجی مہارت کے تبادلے کے ذریعے بڑھانے اور فروغ دینے کےلیے کی جارہی ہیں۔
ان مشقوں کے ذریعے بری افواج کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کے ساتھ ان کی مہارت بھی بڑھائی جائے گی۔

آئرن یونین 14 ‘ کے نام سے مشقیں سال میں دو مرتبہ منعقد ہوتی ہیں۔(فوٹو دی نیشنل)

 امارات کے اخبار دی نیشنل سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی فوج کے فارورڈ سٹریٹجک ٹرانسپورٹیشن افسر برائے یو اے ای کرسٹوفر ایل جینکنز نے کہا کہ  یہ اپنے پارٹنرز کے ساتھ کام کرنے کا ایک موقع ہے۔ ہم خطے میں مشترکہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
 واضح رہے کہ امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان’ آئرن یونین 14 ‘ کے نام سے مشقیں سال میں دو مرتبہ منعقد ہوتی ہیں۔

شیئر: