Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ آپ کا مستقبل سیاحت میں ہے‘ سعودیوں کے لیے ایک ملین ملازمتوں کا ہدف

تربیتی پروگرام تیار کرنے پر کام کیا جا رہا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی حکام نے’ آپ کا مستقبل سیاحت میں ہے‘ کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے جس کا مقصد رواں سال سیاحت کے شعبے میں شہریوں کے لیے ایک لاکھ ملازمتیں اور 2030 کے اختتام تک 10 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کے اہداف کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت سیاحت سرکاری اور نجی تنظیموں کے ساتھ مل کر مختلف نوعیت کے تربیتی پروگرام تیار کرنے پر کام کر رہی ہے اور سعودی شہریوں کو مملکت کی ترقی پذیر سیاحت کی صنعت میں مناسب ملازمتیں تلاش کرنے میں مدد دینے والی کوششوں کو سپورٹ کر رہی ہے۔
اس سیکٹر میں دلچسپی رکھنے والا کوئی بھی شخص ٹورزم ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ پروگرام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے اور اس کے لیے درخواست دینے کے لیے ویب سائٹ کو وزٹ کر سکتا ہے۔
نئی مہم میں سعودیوں کے لیے نجی شعبے میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے دو سال کی بڑھتی اجرت سمیت متعدد مراعات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت سیاحت نے گذشتہ سال اکتوبر میں ملازمت کو مقامی بنانے اور سعودیوں کے لیے ملازمت کے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لیے حکمت عملی متعارف کرائی تھی۔

شیئر: