Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یومیہ تیل پیداوار 13 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی: آرامکو

مستقبل میں تیل کی طلب میں زبردست اضافہ متوقع ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی آرامکو کے سی ای او امین الناصر نے کہا ہے کہ انجینیئرنگ اقدامات کی بدولت سعودی عرب کی یومیہ تیل پیداوار 13 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی۔ مستقبل میں تیل کی طلب میں زبردست اضافہ متوقع ہے۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الناصر نے کہا کہ  تیل منڈی کے حوالے سے پرامید ہیں۔ 2020 کے دوران دنیا کی کسی بھی شراکتی کمپنی کے مقابلے میں سب سے زیادہ تیل کی تقسیم کا اعزاز سعودی آرامکو کے حصے میں آیا ہے۔ 
انہوں نے کہا  کہ 2021 کے آخر تک تیل کی یومیہ پیداوار 99 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی۔ 
امین الناصر کا کہنا تھا کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بانڈز کے باوجود قرضوں کے معاملات کنٹرول میں ہیں۔ 

شیئر: