Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی سمگلنگ کے انسداد اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا معاہدہ 

انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین اور نیشنل لیبر کمیٹی کے سربراہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن اور سینٹرل لیبر کمیٹی نے ریاض میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس کا مقصد انسانی سمگلنگ کے جرائم کے انسداد اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ 
انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے چیئرمین ڈاکٹر عواد بن صالح اور سینٹرل نیشنل لیبر کمیٹی کے سربراہ ناصر الجرید نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مفاہمتی یادداشت کے تحت غیرملکی اداروں کی طرف سے ورکرز کے حقوق کے مسائل کا مشترکہ جواب تیار کیا جائے گا۔

دونوں ادارے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے (فوٹو: ایس پی اے)

دونوں ادارے اس سلسلے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ حقوق کے حوالے سے دونوں ادارے رائے عامہ کے جائزوں کا اہتمام کریں گے۔ سٹڈیز اور ریسرچ کرائیں گے۔
انسانی سمگلنگ کے جرائم کے انسداد اور کارکنان کے حقوق سے متعلق قواعد و ضوابط پر نظرثانی ہوگی۔ کانفرنسوں، سیمیناروں اور فورموں میں شرکت کےعلاوہ سپیشلسٹ ورکشاپوں اور ٹریننگ کورس کے پروگراموں میں ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے گا۔ 
یاد رہے کہ ہیومن رائٹس کمیشن اور سینٹرل نیشنل لیبر کمیٹی، انسانی حقوق کے احترام کے سلسلے میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔ این جی اوز اور سرکاری اداروں کے درمیان یکجہتی بڑھائی جارہی ہے۔ مفاہمتی یادداشت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

شیئر: