Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کارکنوں کے لیے ویکسین لازمی

اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’ہر سات دن بعد ایک منفی پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ببلک ٹرانسپورٹ اور جم میں کام کرنے والے کارکنوں کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ 
عرب نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ مملکت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام کارکنوں کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین لازمی ہوگی۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’ہر سات دن بعد ایک منفی پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔‘ وزارت کھیل نے مملکت کے تمام جم اور کھیلوں کے مراکز کو اس سے متعلق ہدایات جاری کیں ہیں۔
سعودی عرب میں منگل کو 410 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 385،834 ہوگئی ہے۔
مملکت میں4,051 ایکیٹو کیسز موجود ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ انتہائی نگہداشت یونٹس میں 617 مریض موجود ہیں جن میں پچھلے 24 گھنٹوں کے بعد 22 کا اضافہ ہوا ہے۔
ریاض میں سب سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے جن کی تعداد 159 ہے، مشرقی صوبے میں 80 اور مکہ مکرمہ میں 71 کیسز ہیں جب کہ باہا میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
وزارت صحت نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وائرس کے غیر فعال حصے نہ تو فائزر بائیو این ٹیک کی ویکسین میں ہیں نہ ہی آکسفورڈ ایسٹرازینیکا میں۔
وزارت اسلامی امور نے نمازیوں میں کورونا وائرس کے معاملات کی تصدیق  ہونے کے بعد چار علاقوں میں 11 مساجد کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
مملکت میں 44 دنوں میں اب تک 347 مساجد کو بند کر دیا گیا ہے جن میں سے 332 زائرین کی حفاظت کو یقنیی بنانے کے لیے صفائی اور دیگر اقدامات کے بعد دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔

شیئر: