Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کا 17 سال بعد سوات کے لیے سیاحتی پروازوں کا آغاز 

پی آئی اے کا یہ چوتھا سیاحتی مقام ہے جہاں پروازیں شروع کی گئی ہیں: فائل فوٹو ٹوریزم فار پیس
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے 17 سال بعد سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ کے لیے 26 مارچ سے پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔  
پی آئی اے کے مطابق ’پی آئی اے کی سیدو شریف سوات والی پروازیں 26 مارچ سے ہی شروع کی جائیں گی ابتدائی تحفظات کو دور کرکے اب پہلی پرواز جمعہ کی صبح لاہور براستہ اسلام آباد روانہ ہوگی۔‘  
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ’ پی آئی اے کی پروازیں سیاحت کے فروغ کے لیے ہفتے ہیں دو دن جمعہ اور سوموار چلائی جائیں گی۔
لاہور سے صبح آٹھ بجے اور اسلام آباد سے نو بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ واپسی کی پرواز سیدو شریف سے شام پانچ بجے روانہ ہوگی۔‘  
خیال رہے کہ 2004 میں سوات میں شدت پسندی کے واقعات میں اضافے کے بعد پی آئی اے نے اپنی پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔
سوات کے علاقے سیدو شریف کے لیے 17 سال بعد پروازوں کی بحالی کے ساتھ پی آئی اے کا یہ چوتھا سیاحتی مقام ہے جہاں پی آئی اے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے جارہا ہے۔ پی آئی اے کی اسلام آباد سے سکردو، گلگت اور چترال کے فضائی آپریشن جاری ہے۔  
ترجمان پی آئی اے نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’قومی ایئر لائین اگلے مرحلے میں لاہور سے بھی سکردو کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز کر ے گی۔ عیدالفطر  کے بعد لاہور سے سکردو کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔‘  
ترجمان نے بتایا کہ ’سیدو شریف کے لیے یکطرفہ کرایہ 6 ہزار 500 مقرر کیا گیا ہے جبکہ لاہور سے سکردو کے لیے 7 ہزار 500 کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔‘  

شیئر: