Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر کورنیش پر جزیرے کو مالدیپ کی طرز پر جدید بنایا جائے گا

 ساند بوکس جزیرے میں متعدد ریزروٹس ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر، الشرقیہ میونسپلٹی)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے معروف ساحلی شہر الخبر میں کورنیش کے 20 ہزار مربع میٹر کے رقبے کو جدید بنایا جائُے گا۔ اس حوالے سے الشرقیہ میونسپلٹی نے نیشنل کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ تجارتی، تفریحی اور سیاحتی مرکز بنے گا۔ الخبر کے مشرقی ساحل پر ساند بوکس جزیرے میں متعدد ریزروٹس ہوں گے۔

ریستوران، تفریحی مراکز اور ٹورسٹ ہٹس قائم کیے جائیں گے (فوٹو: ٹوئٹر، الشرقیہ میونسپلٹی)

ریستوران، تفریحی مراکز اور ٹورسٹ ہٹس قائم کیے جائیں گے۔ ان کا ڈیزائن مالدیپ کے جزیروں جیسا ہوگا۔ ساند بوکس میں ٹورسٹ بوٹس جزیرے اور ساحل کے درمیان چلا کریں گی۔ سی گیمز کا بھی انتظام ہوگا۔ 
ساند بوکس کا محل وقوع بڑا منفرد ہے۔ یہ خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک کے قریب واقع ہے۔ خصوصاً بحرین، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر سے زیادہ قریب ہے۔ یہ تمام خلیجی ممالک جانے والے راستوں سے جڑا ہوا ہے۔ 

شیئر: