Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کے بدلے پلاٹ نام کرا لیا

بیوی نے پلاٹ کی رجسٹریشن ہوتے ہی طلاق کا مقدمہ دائر کر دیا۔ (فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں ایک خاتون نے شمالی ابحر میں پلاٹ کے بدلے اپنے خاوند کو دوسری شادی کرنے کی اجازت دی ہے۔ پلاٹ  کی مالیت 8 لاکھ ریال سے زیادہ بتائی گئی ہے۔
الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی شہری نے کہا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے کیونکہ بیوی نے پلاٹ کی رجسٹریشن ہوتے ہی خلع کا مقدمہ دائر کر دیا۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک وکیل سے قانونی مشاورت لی ہے۔
مقامی شہری کا کہنا ہے کہ وکیل نے بتایا اب جبکہ آپ بیوی کے نام پلاٹ کر چکے اور کارروائی قانونی طور پر مکمل ہوچکی ہے۔ اب اس پر کوئی اعتراض نہیں ریکارڈ کرا سکتے۔
وکیل کا کہنا ہے کہ آپ نے اپنی مرضی سے پلاٹ کے مالکانہ حقوق بیوی کے نام منتقل کیے ہیں لہذا یہ دعویٰ کہ بیوی نے دوسری شادی کا جھانسہ دے کر پلاٹ اپنے نام کرایا ہے قابل قبول نہیں ہوگا۔
 مقامی شہری پلاٹ کے ساتھ اپنی پہلی بیوی سے بھی دور ہوگیا اور نئی شادی کا خواب بھی پورا نہیں کر سکا۔

شیئر: