Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک بحریہ کے سربراہ کی سعودی فوجی قیادت سے ملاقات

سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے منگل کو ان کے دفتر میں پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایٹ مرل محمد امجد خان نے ملاقات کی ہے۔
 سعودی عرب اور پاکستان دوست ملکوں کے درمیان تعاون کی راہوں خصوصا دفاعی شعبوں میں تعاون کے طور طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی بحریہ کے کمانڈر سے بھی پاک بحریہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)

وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی اور عسکری تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت بھی زیر بحث آئی جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔  
اس موقع پر جنرل فیاض اور ایڈمرل محمد امجد خان نے ایک دوسرے کو یادگاری تحائف پیش کیے۔ سعودی بحریہ کے کمانڈر لیفٹننٹ فہد الغفیلی بھی موجود تھے۔  
سعودی بحریہ کے کمانڈر فہد الغفیلی سے بھی پاکستانی بحریہ کے سربراہ اور ہمراہ آئے وفد نے الگ سے بھی ملاقات کی ہے۔ 
فہد الغفیلی نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کے رشتوں کے حوالے سے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

شیئر: