Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سال میں ڈیڑھ لاکھ شادیاں، طلاق کی شرح بھی بڑھ گئی

ایک سال میں57 ہزار سے زیادہ طلاق نامے جاری ہوئے۔ ( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ 2020 کے دوران مملکت میں شادی اور طلاق کی شرح بڑھ گئی ہے۔  
اخبار 24 نے وزارت انصاف کے دفتری ریکارڈ کے حوالے سے بتایا 2020 میں شادی کے واقعات میں 8.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مملکت بھر میں ڈیڑھ لاکھ نکاح نامے رجسٹر ہوئے۔ یہ 2019 کے مطابق 8.9 فیصد زیادہ ہیں۔ 
اعدادوشمار سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ 2019 کے مقابلے میں 2020 کے دوران طلاقوں میں 12.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 57 ہزار سے زیادہ طلاق نامے جاری ہوئے۔ 
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ 2020 میں سب سے زیادہ شادیاں الجوف ریجن میں ہوئیں۔ حدود شمالیہ ریجن دوسرے، حائل تیسرے، ریاض چوتھے اور مکہ مکرمہ ریجن پانچویں نمبر پر رہا ہے۔ 
سب سے کم شادیاں مشرقی ریجن میں ہوئیں۔ 2020 کے دوران سب سے زیادہ شادیاں اگست اور ستمبر کے مہینوں میں ہوئی ہیں۔
مملکت بھر میں سب سے زیادہ طلاقیں بھی الجوف ہی میں ہوئیں۔ اس حوالے سے حائل دوسرے، حدود شمالیہ تیسرے، باحہ اور شرقیہ چوتھے نمبر پر رہے جبکہ سب سے کم طلاقیں جازان ریجن میں ریکارڈ پر آئیں۔ بیشتر طلاقیں اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں ریکارڈ پر آئی ہیں۔

شیئر: