Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو مختلف قسم کی ویکسین،’کیا ہم دونوں شادی کرسکتے ہیں؟‘

دو مختلف کمپنیوں کی ویکسین لینا شادی میں رکاوٹ نہیں ہے‘ (فوٹو: فری پکس)
وزارت صحت کو ایک عجیب و غریب قسم کا سوال موصول ہوا ہے جس میں ایک لڑکی نے کہا ہے کہ کیا فائزر اور سٹرازینکا ویکسین لینے والے لڑکے لڑکیاں ایک دوسرے سے شادی کر سکتے ہیں؟
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک لڑکی نے سوال کیا ہے کہ ’میں نے سٹرازینکا ویکسین لی ہے جبکہ میرے منگیتر کو فائزر  کی ویکسین دی گئی، کیا ہم دونوں شادی کرسکتے ہیں؟
لڑکی نے کہا ہے کہ ’ہم افواہ سن رہے ہیں کہ دو مختلف قسم کے ویکسین لینے والے ایک دوسرے سے شادی نہیں کر سکتے‘۔
وزارت صحت نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس بات میں کوئی حقیقت نہیں، یہ بات کسی سائنسی دلیل کے بغیر ہے‘۔
وزارت نے کہاہے کہ ’دو مختلف کمپنیوں کی ویکسین لینا شادی میں رکاوٹ نہیں ہے‘۔

شیئر: