Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے لیے ڈیوٹی ٹائمنگ پانچ گھنٹے مقرر

 دفاتر میں حاضری دینے والوں کو 3 گروپوں میں تقسیم کیا گیاہے۔ ( فوٹو عاجل)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے رمضان کے لیے ڈیوٹی ٹائمنگ پانچ گھنٹے مقرر کیے ہیں۔ روزانہ صبح دس سے سہ پہر تین بجے تک ڈیوٹی ہوگی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دفاتر میں حفاظتی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سرکاری اداروں میں لچکدار ڈیوٹی کا نظام نافذ کررکھا ہے۔
اس طریقہ کار کے تحت 25 فیصد تک ملازمین کو آن لائن کام کا موقع دیا جارہا ہے جبکہ وائرس سے انتہا درجے متاثر ہونے والے زمروں میں شامل افراد پر پابندی ہے کہ وہ ڈیوٹی آن لائن انجام دیں۔ 
وزارت افرادی قوت نے رمضان کے دوران دفاتر میں حاضری دینے والوں کو 3 گروپوں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلا گروپ صبح ساڑھے 9 سے ڈھائی بجے تک ڈیوٹی انجام دے گا۔ 
دوسرا گروپ صبح ساڑھے دس سے ساڑھے تین بجے تک جبکہ تیسرا گروپ 11 بجکر 30 منٹ سے ساڑھے چار بجے تک ڈیوٹی کرے گا۔ 

شیئر: