Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے حملوں سے دفاع کے لیے سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ

حوثی سرحد پار سے مملکت پر کیے جانے والے حملے روکیں( فوٹو اے ایف پی)
امریکہ نے سعودی عرب کے اپنی سرزمین کے دفاع اور یمن میں ایران کی حمایت یاتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے خطرے کا سامنا کرنے کے لیے سعودی عرب کی حمایت کا پھراعادہ کیا ہے۔
پینٹا گون کے پریس سیکریٹری جان کربی نے حوثیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سرحد پار سے مملکت پر کیے جانے والے حملے روکیں اور یمن میں بحران کے سیاسی حل کے حصول کے لیے کام کریں۔
یاد رہے کہ حوثی ملیشیا نے حالیہ ہفتوں میں مملکت پر حملے تیز کردیے ہیں۔ آبادی والے علاقوں، اہم اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جس سے عالمی انرجی سیکیورٹی کو خطرہ ہے۔
جان کربی نے جمعرات کی شام پریس بریفنگ میں یہ بھی کہا کہ امریکی انتظامیہ کو احساس ہے کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک اور خطے میں امریکہ کے سیکیورٹی مفادات کے لیے مسلسل خطرہ بن رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام اب بھی موجود ہے۔ ایران کی حکومت کی خطے میں دہشت گرد گروہوں کی مسلسل حمایت کررہی ہے جو ایک مسئلہ ہے اور ایران کی حمایت مختلف طریقوں سے تیزی سے بڑھ رہی ہے جس سے خطے میں امریکی مفادات اور اس سے اتحادیوں کے مفادات کو خطرہ ہے۔

شیئر: