Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں غیر معیاری گوشت کی بڑی مقدار ضبط

’گوشت سے سموسے بنائے جانے تھے جنہیں رمضان میں فروخت کرنا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے غیر معیاری اور نامعلوم ذرائع حاصل کیے جانے والے گوشت کی بڑی مقدار ضبط کرلی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ غیر معیاری گوشت طائف کے مقامی ریستوران کے کچن میں پایا گیا تھا جس سے رمضان میں فروخت کیے جانے والے سموسوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ریستورانوں، بوفے، کیفیٹیریاز اور مطبخ پر تفتیشی دوروں کے دوران گوشت کی مذکورہ مقدار پکڑی گئی ہے‘۔
’شہر کے ایک معروف مقامی ریستوران کے کچن میں جب تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ ان کے پاس بڑی مقدار میں گوشت موجود ہے‘۔
’گوشت کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ وہ غیر معیاری ہے نیز اس کے استعمال سے صحت کو نقصان ہوسکتا ہے‘۔
’علاوہ ازیں یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ گوشت مذکورہ مقدار کہاں سے لی گئی ہے‘۔
بلدیہ کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ ’ریستوران کا عملہ مذکورہ گوشت سے سموسے تیار کرنے والا تھا جنہیں رمضان المبارک میں فروخت کیا جانا تھا‘۔

’غیر معیاری گوشت کے استعمال سے صحت کو نقصان ہوسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)

’میونسپلٹی نے گوشت کی پوری مقدار ضبط کرکے تلف کردی ہے، ریستوران کو سربمہر کر دیا ہے اور مالکان کو طلب کیا گیا ہے‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’غیر معیاری اور نامعلوم ذرائع سے غذائی مواد حاصل کرنے پر ریستوران کے مالکان پر بھاری جرمانہ ہوگا‘۔

شیئر: