Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس او پیز، رمضان میں مارکیٹوں کی نگرانی سخت کی جائے گی

 رمضان کے دوران مارکیٹوں کی نگرانی سخت کی جائے گی( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر بلدیات وہاوسنگ ماجد الحقیل نے مملکت کی بلدیات کو ہدایت کی ہے کہ رمضان کے حوالے سے مارکیٹوں کی نگرانی سخت کی جائے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رمضان کی تیاریوں کے حوالےسے وزیر بلدیات و دیہی ترقی و ہاوسنگ نے مملکت کی تمام بلدیات کو ہدایت کی ہے کہ مارکیٹوں میں غیر معیاری اشیا کی فروخت کے خلاف کارروائیاں سخت کی جائیں۔ کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کو بھی ہرصورت میں یقینی بنایا جائے۔
 وزیر بلدیات کی جانب سے جاری احکامات میں مزید کہا گیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے خاص کر امور صحت اور غذائی اشیا فروخت کرنے والوں ایسے تاجر جو قانونی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوتے ہیں انہیں سزا دی جائے۔ 
دریں اثنا وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت میں مروجہ قانون محنت کی خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں میں تفتیشی ٹیموں نے 1782 خلاف ورزیوں پرتادیبی کارروائیاں کی ہیں۔
کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر 186 چالان کیے گئے جبکہ معمولی خلاف ورزیوں پر2145 دکانداروں کو انتباہی نوٹسز جاری کیے گئے۔ 
وزارت افرادی قوت کا کہنا تھا کہ وزارت کے شکایات سیل کو ایک ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی تھی جن پر تفتیشی ٹیموں نے کارروائیاں کی ہیں۔ 

شیئر: