Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے الردف پارک میں فوارہ بند کردیا گیا

’جس سرگرمی میں بھیڑ بھاڑ کا خدشہ ہو اسے احتیاطی طور پر بند کیا جا رہا ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
طائف میونسپلٹی نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث الردف پارک میں فوارہ بند کر دیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’بھیڑ لگنے کی وجہ سے وقتی طور پر فوارے کی ایکٹیویٹی بند کی جارہی ہے‘۔
’اس کے ساتھ الردف سمیت شہر کے تمام پارکس میں ایس او پیز سخت کردی گئی ہے‘۔
’علاوہ ازیں پارک میں سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جہاں کہیں لوگوں کی بھیڑ بھاڑ کا اندیشہ ہو اس سرگرمی کو ختم کیا جا رہا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’اسی اثنا میں شہر کے تمام پارکس میں صفائی ستھرائی اور شجر کاری کی مہم تیز کی جارہی ہے‘۔

شیئر: