Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران پرواز بجلی کی چمک، پائلٹ کی ویڈیو پر وضاحت

سعودی پائلٹ عبد اللہ الغامدی نے سوشل میڈیا پر ایک سعودی پائلٹ کی طرف سے شیئر کی جانے والی ویڈیو پر تبصرہ کیا ہے جس میں جہاز کے سامنے والے شیشے پر بجلی کی چمک نظر آ رہی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ویڈیو میں جہاز کے سامنے نظر آنے والی بجلی سے جہاز متاثر نہیں ہوتا‘۔ 
’جہاز کا گزر جب پانی سے بھرے بادلوں سے ہوتا ہے تب ایسی بجلی پیدا ہوتی ہے تاہم اس سے جہاز کا نظام متاثر نہیں ہوگا‘۔ 
’جہاز میں ایسے  بادلوں سے محفوظ گزرنے کا نظام موجود ہے ‘۔ 
انہوں نے کہا ہے کہ ’بعض اوقات بجلی سے کمیونیکیشن سسٹم جزوی طور خراب ہو سکتا ہے ‘۔
 

شیئر: