Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عمرہ سیکٹر کو وزارت سیاحت کے حوالے کرنے کا پروگرام‘ 

کمپنیاں عمرہ زائر کو داخلی سیاحت کے پیکیج بھی فراہم کریں(فوٹو ٹوئٹر)
عمرہ سیکٹر کی نگرانی کا کام  وزارت حج سے لے کر وزارت سیاحت کے حوالے کیے جانے کا پروگرام ہے اس حوالے سے فیصلے کا اعلان جلد متوقع ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق باخبر ذرائع  نے کہا ہے کہ قائم مقام وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عصام بن سعید نے سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل کے ماتحت حج و عمرہ و زیارت قومی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہا کہ’ وزارت سیاحت کے ساتھ میٹنگ کے انتظامات جلد کیے جائیں تاکہ عمرہ سیکٹر کی نگرانی جلد ازجلد وزارت سیاحت کو سونپی جاسکے‘۔ 
قائم مقام وزیر حج نے کہا کہ’ اس تبدیلی کا مقصد سرکاری اور نجی اداروں کے درمیان شراکت ہے‘۔ 
وزارت حج سے قریبی تعلق رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں متعدد تجاویز اور فارمولے پیش کیے گئے۔حج و عمرہ الیکٹرانک پلیٹ فارمز، وزارت سیاحت اور غیرملکی ایجنٹوں سے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام وزیر حج نے اس امر پر زور دیا کہ’ عمرہ زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے والے ادارے اور کمپنیاں عمرہ زائر کو داخلی سیاحت کے پیکیج بھی فراہم کریں اور بیرونی زائرین کو عمرہ  تک محدود نہ رکھا جائے‘۔

شیئر: