Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بختاور بھٹو کورونا کا شکار ’ماسک ناک پر نہ ہو تو لوگوں کو بتائیں‘

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری چند ماہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں (فوٹو: بختاور بھٹو زرداری)
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چند روز قبل کرایا گیا ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں ہیں۔
چند ماہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی اطلاع شیئر کی تو ساتھ ہی دوسروں کا احتیاط کا مشورہ بھی دیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں بختاور بھٹو زرداری نے اللہ سے سب کی حفاظت کی دعا کی تو لکھا ’احتیاط کریں، اگر لوگوں کے ماسک ان کی ناک کو ڈھانپے ہوئے نہ ہوں تو ایسے افراد کو تنبیہ کریں، ویکسین لگوائیں اور جو ایسا نہیں کر سکتے انہیں ویکسین کے حصول میں مدد کریں‘۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
وبائی صورتحال سے متعلق اقدامات کے ذمہ دار ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بدھ سات اپریل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 102 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق چھ اپریل کو 41 ہزار 699 ٹیسٹ ہوئے، ان میں سے چار ہزار چار افراد میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں