Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اُڑنے والی ٹیکسیوں کے لیے سعودی عرب کی فنڈنگ

لیلیم جیٹ 250 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکے گا (فوٹو: عرب نیوز)
اُڑنے والی ٹیکسی بنانے والی ایک جرمن کمپنی کو سعودی عرب کی جانب سے فنڈنگ کی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو انسٹی ٹیوٹ نامی ادارے نے لیلیم نام کی کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے۔
لیلیم الیکٹرک وہیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ نامی قسم کے جہاز بناتی ہے جو ٹیک آف کرنے، ہوا میں اُڑنے اور لینڈ کرنے کے لیے برقی قوت کا استعمال کرتے ہیں۔
یہ بجلی پر چلنے والے جہاز ہوتے ہیں جو مسافروں کو ایک شہر سے دوسرے شہر تک بغیر ٹریفک میں پھنسے سفر کرنے کی سہولت فراہم کریں گے۔
یہ جہاز خطے میں 250 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتے ہیں۔ سات نشستوں پر مشتمل لیلیم جیٹ وہ پہلا نمونہ ہوگا جس کی پیداوار شروع کی جائے گی۔
اس کی کروز سپیڈ (رفتار) 175 میل فی گھنٹہ ہوگی جبکہ یہ 155 میل یا 250 کلومیٹر سفر طے کر سکے گا۔
سرمایہ کاری کرنے والے ادارے کے سی ای او ریچرڈ اتیئس کا کہنا ہے کہ ’لیلیم میں ان کے ادارے کی سرمایہ کاری کا مقصد ان منصوبوں کی حمایت کرنا ہے جن کا انسانیت پر مثبت اثر ہوگا۔‘
لیلیم جیٹ کو پہلے سے یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے CRI-A01 سرٹیفکیشن حاصل ہے اور اب وہ امریکہ کے فیڈرل ایوی ایشن سے بھی سرٹیفیکیٹ لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

شیئر: